نئی دہلی،2 اگسٹ (ایجنسی) اے پی کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر پارلیمنٹ کے احاطہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ نے پلے کارڈس کے ساتھ علاحدہ علاحدہ طور پر احتجاج کیا اور نعرے لگائے ۔ اس موقع پر تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ مرلی موہن
اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایم راج موہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے پی کیلئے خصوصی درجہ نہ دیتے ہوئے ریاست کے عوام سے ناانصافی کی گئی ہے ۔
مسٹر راج موہن نے کہا کہ حکومت ہند نے اے پی کی تقسیم کے موقع پر کئی وعدے کئے تھے ۔